9 اکتوبر 2014 - 13:05
دہشت گردوں کا حملہ، تین پولیس اہلکار شہید

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان اور بلوچستان کے سراوان شہر میں مسلح افراد نے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیستان اور بلوچستان صوبے کے پولیس سربراہ حسین رحیمی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ مسلح دہشت گردوں نے پولیس کنٹرول روم کو خبر ملی کہ دہشت گردوں نے کچھ افراد کا اغوا کر لیا ہے جس کےبعد پولیس اہکار ان کی مدد کے لئے روانہ ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار شہریوں کی حفاظت کے دوران شہید ہوئے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس بعد میں واقعے کی تفصیلات کا اعلان کرے گی۔
.......

/169